چند ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹویرز کا تعارف

ویڈیو ایڈٹنگ اس دور کا ٹرننگ پوائنٹ ہے ویڈیو ایڈٹرز کا بہت ہی زیادہ اسکوپ ہے یوٹیوب ہو یا فری لانس مارکیٹ ہر طرف ویڈیو ایڈیٹرز چھائے ہوئے ہیں آج میں آپ کو چند بہترین ویڈیو ایڈٹنگ سافٹ وئیرز کے متعلق بتاؤں گا




1: Camtasia اگر آپکے پاس نارمل سسٹم یا سستا سا لیپ ٹاپ ہے تو آپ کے لیے سب سے بہترین سوفٹویر کیمتیسا ہے اگر آپکی ایڈیٹنگ بہت ہلکی پھلکی یا نا ہونے کے برابر ہے تب بھی آپ کیمتیسا استعمال کریں حالانکہ کیمتیسا سے بہتر سوفٹویرز موجود ہیں لیکن میں آپکو کہوں گا کہ ایڈوبی پرمئیر پرو کی طرف جانے سے پہلے کیمتیسا تک محدود رہیں یا پھر شروعات ہی ڈاونچی یا ایڈوبی سے کریں خیر یہ سوفٹویر میں تین سال سے استعمال کر رہا ہوں اور مجھے اس سے اچھے سوفٹویر کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ میرا کام اس میں ہی بخوبی ہوجاتا ہے اگر آپ یوٹیوب پر کیمتیسا سیکھنا چاہتے ہیں تو Gord Isman کے چینل کے ٹیوٹوریلز لازمی دیکھیں 2: DaVinci Resolve یہ ایسا سوفٹویر ہے جو کہ انتہائی ہائی لیول کے کام میں استعمال کیا جاتا ہے ڈاونچی میں سب سے زیادہ کلر گریڈنگ کی اہمیت ہے کئ ہالی ووڈ فلمیں ڈاونچی پر کلر گریڈ ہوئی ہیں لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ڈاونچی ایک فری سوفٹویر ہے ہے نا حیرت کی بات کہ اتنا بڑا کمرشل لیول پر استعمال ہونے والا سوفٹویر لیکن بالکل فری ہے اسی بات نے مجھے اس کی طرف متوجہ کیا یہ بہت ہی کمال سوفٹویر ہے سب سے اہم بات کہ یہ ایڈوبی پرمئیر پرو کی طرح کریشن نہیں ہوتا دوسری بات یہ ایڈوبی پرمئیر سے ہٹ کر زیادہ تر کام یا لوڈ جی پی یو پر ڈال دیتا ہے جبکہ ایڈوبی پرمئیر اسکے برعکس سی پی یو پر زیادہ بوجھ بنتا یے اگر آپ یوٹیوب پر ڈاونچی ریزالو سیکھنا چاہتے ہیں تو Waqas Qazi یوٹیوب چینل پر سیکھ سکتے ہیں 3: Filmora کیمتیسا کا ہم پلہ لیکن فیچرز میں تھوڑا سا بہتر سوفٹویر آپکو فلمورا کی شکل میں مل جاتا ہے حالانکہ اس کے ڈیلوپرز اسکو بہتر بنانے کی دن رات کوشش کرتے رہتے ہیں. لیکن مجھے فلمورا کا رینڈرنگ اور ایڈیٹنگ میکا نزم پسند نہیں ہے دوسرا یہاں فائل سائز ایڈیٹنگ کے بعد الٹا بڑھ جاتا ہے اس وجہ سے میں اسے استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں لیکن اوور آل کیمتیسا سے انیس بیس کے حساب سے موازنہ کیا جا سکتا ہے اگرچہ اسکا انٹرفیس کیمتیسا سے زیادہ مشکل ہے یوٹیوب پر آپ Billy For U کے فلمورہ ٹیوٹوریل دیکھ سکتے ہیں 4: Power Director جس طرح موبائل کے تین مین لیول ہوتے ہیں فلیگ شپ مڈ رینج بجٹ کیمتیسا اور فلمورہ بنیادی سوفٹویر ہیں یا بجٹ والے سوفٹویر ہیں جن میں تمام ضروری فیچرز تو ہیں یہاں بجٹ قیمت کے حساب سے نہیں فیچرز کے حساب سے کہہ رہا ہوں لیکن آپکو دل میں کھرک رہے گی کہ کچھ بہتر ہوتا تو مزا آتا تو بجٹ اور فلیگ شپ کے درمیان پاور ڈائریکٹر آجاتا ہے یہ کیمتیسا اور فلمورہ سے بہتر ہے جبکہ ایڈوبی پرئمئیر پرو اور ڈاونچی ریزالو سے کمتر ہے اگر آپ فلمورہ یا کیمتیسا سے اپگریڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن بہت زیادہ سیکھنے کے جھنجھٹ میں بھی نہیں پڑنا چاہتے کیونکہ ایڈوبی پرمئیر پرو اور ڈاونچی ریزالو سیکھنے میں تھوڑے مشکل ہیں تو آپ پاور ڈائریکٹر استعمال کر سکتے ہیں پاور ڈائریکٹر سیکھنے کے لیے آپ Power Director University نامی چینل چیک کر سکتے ہیں 5: Adobe Premier Pro ایڈیٹنگ کی دنیا میں بادشاہ کی حیثیت اگر کسی سوفٹویر کو حاصل ہے تو وہ ایڈوبی پرمئیر پرو ہے حالانکہ ابھی لوگ اسے چھوڑ کر ڈاونچی ریزالو کی طرف جا رہے ہیں لیکن پھر بھی اسکی حیثیت اپنی جگہ مسلم ہے اگر آپ اپنے آپ کو ایڈیٹنگ کا بادشاہ بنانا چاہتے ہیں تو یہ سوفٹویر آپکی ایڈیٹنگ کی ساری کھرک پوری کر دے گا یہ واحد سوفٹویر ہے جو ماہانہ سب کرپشن کا حامل ہے باقی سب سوفٹویر ون ٹائم پیمنٹ ہیں یوٹیوب پر آپکو پاکستانی یوٹیوبر عمران علی دینا صاحب GFX Mentor نامی چینل پر انتہائی پروفیشنل انداز میں سکھاتے ہوئے مل جائیں گے 6: Final Cut Pro X یہ سافٹویئر صرف ایپل کے آپریٹنگ سسٹم یعنی میک او ایس پر ملے گا ایپل سوفٹویر اور ہارڈوئیر انٹیگریشن کے لحاظ سے مشہور ہے اور یہ سوفٹویر بھی اپنے آپ میں ایک بہترین سوفٹویر ہے ایپل تو اسے ایڈوبی پرئمئیر پرو کا ہم پلہ قرار دیتا ہے لیکن میرے نزدیک یہ پاور ڈائریکٹر اور ایڈوبی کے درمیان کا سوفٹویر ہے یعنی پریمیم مڈ رینج سوفٹویر ہے اگر آپکے پاس ایپل ڈیوائس ہے تو پھر آپکے لیے یہ ایک بہترین سسٹم ثابت ہو سکتا ہے نوٹ: یاد رکھیں جس حساب کے سوفٹویر آپ چلائیں گے اسی حساب کا آپکا سسٹم ہونا چاہیے
اگر آپکا سسٹم ٹھیک سے سوفٹویر نہیں چلا پاتا تو آپ ایڈیٹنگ سیکھنے کے عمل کے دوران بار بار کریش اور سلو سپیڈ سے تنگ آجائیں گے اور ایڈیٹنگ جیسا دلچسپ عمل بھی آپکو بور لگنے لگے گا اس لیے کوشش کریں کہ آپ جو سوفٹویر چلا رہے ہوں اسکے مطابق سسٹم ہونا چاہیے ایڈیٹنگ کے لیے ڈیڈیکیٹڈ گرافک کارڈ لازمی ہے اب الگ سے گرافک کارڈ کی سپورٹ بہت کم لیپ ٹاپ دیتے ہیں اس لیے کوشش کریں کہ ایڈیٹنگ اس سسٹم پر کریں جس میں ڈیڈیکیٹڈ گرافک کارڈ لگا ہوا دوسری چیز اپنے سسٹم میں ایس ایس ڈی ssd ضرور لگوائیں یہ آپکے سسٹم کی سپیڈ میں لگ بھگ پچاس فیصد فرق ڈال دے گی اور اگر آپکے لیپ ٹاپ میں ڈیڈیکیٹڈ گرافک کارڈ نہیں ہے یا ہے پھر بھی ہر صورت میں کوشش کریں کی چھوٹی یا بڑی اپنے بجٹ کے حساب سے ایس ایس ڈی لگوا لیں نوٹ 2 : کوشش کریں اصل سوفٹویر خرید کر استعمال کریں