ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے کونسا لیپ ٹاپ لیا جائے

.. ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹویر کے تعارف کے بعد اکثر لوگوں کا سوال یہی تھا کہ ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے کونسا لیپ ٹاپ لیا جائے یہ موضوع تھوڑا سا وسیع ہونے والا ہے ویڈیو ایڈیٹنگ میں پہلا سوال یہ ہے لیپ ٹاپ بہتر ہے یا ڈیسک-ٹاپ کمپیوٹر دونوں کے اپنی جگہ فائدے ہیں لیکن لیپ ٹاپ کی پورٹیبلٹی کا آپکو پریمیم ادا کرنا پڑتا ہے تو آپکو جو لیپ ٹاپ دو لاکھ میں چیزیں دے رہا ہوگا وہی چیزیں سسٹم پر آپکو ایک لاکھ یا ایک لاکھ بیس ہزار میں مل جائیں گی یہاں ایک طرف آپکو کم قیمت میں زیادہ چیزیں ملتی ہیں لیکن آپ پورٹیبلٹی کھو دیتے ہیں دوسری طرف آپکے پاس ایز آف ایکسس ہے آپ کہیں بھی لیپ ٹاپ کو لے کر جا سکتے ہیں اس حساب سے آپنے فیصلہ یہ کرنا ہے کہ آپ نے اگر گھر میں رہ کر ایڈیٹنگ کرنی ہے تو سسٹم کو ترجیح دیں کیونکہ سسٹم کم بجٹ میں زیادہ ویلیو مہیا کرتا ہے اس کے بعد ایک چیز ذہن میں رکھیں گیمنگ کو ایک طرح سے امیروں کا مشغلہ سمجھا جاتا ہے ویسے ہی ایڈیٹنگ امیروں کا مشغلہ ہے گیمنگ کمپیوٹر اصل میں بہترین ایڈیٹنگ کمپیوٹر بنتے ہیں کیونکہ ایڈیٹنگ کے لیے آپکو ہیوی ریسورسز چاہیے ہوتے ہیں جبکہ گیمنگ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں بھی ہیوی ریسورسز موجود ہوتے ہیں اس وجہ سے آپ کو اگر کسی چیز کا پتا نہیں ہے لیکن آپ ایڈیٹنگ کے لیے کمپیوٹر خریدنا چاہتے ہیں تو مارکیٹ میں جا کر آپ بول دیں کہ آپکو فل ایچ ڈی گیمنگ والا کمپیوٹر چاہیے تو آپ اس کمپیوٹر پر ایڈیٹنگ آسانی سے کر سکتے ہیں اب اوپر میں نے آپکو بتایا کہ ایڈیٹنگ امیروں کا مشغلہ ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ ایڈیٹنگ کمپیوٹر بہت مہنگے بنتے ہیں رف اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ فل ایچ ڈی ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے آپکو جو کمپیوٹر بنوانا پڑے گا اس کی کم از کم قیمت ساٹھ ہزار سے زائد رہے گی اب ایسا نہیں ہے کہ آپ دس بیس ہزار والے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ایڈیٹنگ نہیں کر سکتے آپ کر سکتے ہیں پر موٹروے پر گاڑی چلانے کا اور کھڈوں میں گاڑی چلانے کا فرق ہوتا ہے اگر آپکا کمپیوٹر سلو ہے تو آپکی ایڈیٹنگ ٹائم لائن سلو ہوگی رینڈرنگ سلو ہوگی سوفٹویر کریش ہوگا اسی فیصد چانس ہیں کہ آپ ایڈیٹنگ سے بور ہوجائیں گے اب اگر آپنے ایڈیٹنگ کرنی ہے تو دل بڑا کریں اور ایڈیٹنگ مشین پر پیسے خرچیں ہاں اب بات کرتے ہیں ایڈیٹنگ کے لیے سب سے بہتر کمپیوٹر کونسا ہے نظریہ ضرورت کے حساب سے سب سے بہترین لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر وہ ہے جو آپکے پاس ہے آپکو شوق ہے کچھ سیکھنے کا تو آپ اسی کو استعمال میں لا کر کچھ نا کچھ سیکھ لینگے لیکن آپکو شوق نہیں ہے تو آپ پانچ لاکھ والے لیپ ٹاپ پر بھی صرف فلمیں دیکھتے رہیں گے لیکن ہاں میں آپکو چند مثالیں ضرور دونگا اس وقت ونڈوز والی سائڈ پر سب سے بہترین ویڈیو ایڈیٹنگ لیپ ٹاپ Dell XPS 17 2020 ہے جو کہ کم از کم ساڑھے تین لاکھ روپے سے شروع ہوتا ہے ویسے تو چند اور لیپ ٹاپس بھی ہیں خاص طور پر Msi P75 Creator سیریز کا لیپ ٹاپ جو 8k video کو ایڈیٹ کر سکتا ہے اسی طرح میک سائڈ پر MacBook Pro 16" 2019 بہترین لیپ ٹاپ ہے اور یہ کم از کم چار لاکھ سے شروع ہوتا ہے اب میں آپکو یہ تو نہیں کہہ رہا کہ آپ چار پانچ لاکھ کا لیپ ٹاپ لے لیں ہاں اگر آپ کو لگتا ہے کہ ایڈیٹنگ کے بعد آپ اتنا پیسہ کما بھی لینگے تو پھر لینے میں کوئی ہرج نہیں ہے وہ بھی تب اگر آپکی جیب اجازت دیتی ہو اس لیے میں اتنا کہوں گا کہ ایڈیٹنگ کے لیے بہترین لیپ ٹاپ وہ ہے جو آپکے پاس ہے کیونکہ میں نے خود i3 لیپ ٹاپ پر دو سال تک ایڈیٹنگ کی ہے خیر اب میں آپکو بتاتا ہوں کہ ایڈیٹنگ کے لیے کیا چیزیں اچھی ہونا ضروری ہیں پروسیسر گرافک کارڈ سٹوریج ڈرائیو ریم مدر بورڈ تو سب سے پہلے ہم پروسیسر پر بات کر لیتے ہیں کمپیوٹر پروسیسر اس وقت دو کمپنیاں بہترین بنا رہی ہیں انٹیل اور اے ایم ڈی اب ان میں سے بہتر کونسا ہے یہ تو بجٹ پر منحصر ہے لیکن اے ایم ڈی آپکو انٹیل کے مقابلے میں سستے پروسیسر فراہم کرتا ہے یوں سمجھ لیں اے ایم ڈی کا پچاس ہزار والا پروسیسر انٹیل کے ستر ہزار والے پروسیر کے برابر پرفارمنس مہیا کرے گا اس حوالے سے میں اے ایم ڈی کو انٹیل پر ترجیح دونگا ویسے اے ایم ڈی کے تھریڈ ریپر پروسیسر کے بعد انٹیل منہ چھپائے پھر رہا ہے اب سوال یہ ہے کہ ایڈیٹنگ کے لیے کونسا پروسیسر لیا جائے پہلے انٹیل کی بات کرتے ہیں انٹیل پروسیسر کی چند ٹائپس ہیں i9, i7, i5, i3 اسکے بعد انکی جنریشن ہیں مثال کے طور پر i5 2nd generation انٹیل کا سب سے مہنگا پروسیر i9 10th generation ہے ایڈیٹنگ کے لیے اگر آپ انٹیل لینا چاہتے ہیں تو کم از کم i5 5th جنریشن کو ترجیح دیں اسی طرح مڈ رینج میں i7 اور پریمیم رینج میں i9 آجائے گا یہ الگ بات ہے کہ
i5 10th generation i7 2nd generation سے بہتر ہے اس لیے آپ پروسیسر کوئی بھی لیں انکی جنریشن کم از کم پانچویں ہو دوسری طرف اے ایم ڈی کی بات کریں تو انکی مختلف سیریز آئی تھیں سب سے بری سیریز انکی دوسری تھی تیسری سیریز سے اے ایم ڈی انٹیل کے مقابلے پر آگیا اب اے ایم ڈی کی بات کریں تو بجٹ رینج میں آپکو Ryzen 5 2600 مل جاتا ہے یہ فل ایچ ڈی ایڈیٹنگ میں گزارے لائق ہے بجٹ بڑھائیں گے تو Ryzen 5 3600 آجائے گا یہ مڈ رینج میں کمال پروسیر ہے پھر اوپر جائیں گے تو Ryzen 3900 Ryzen 3950 آجاتا ہے جو کہ فیلنگ شپ رینج ہے اب ایک مناسب ویڈیو ایڈیٹنگ کمپیوٹر کے لیے آپکے پاس i7 5th generation یا پھر Ryzen 3600 ہونا چاہیے جو کہ آگےسال دو سال بھی کام دے گا کیونکہ ایڈیٹنگ سوفٹویرز میں ہر نئی اپڈیٹ نئے فیچرز اور زیادہ ریسورسز کی ضرورت لے کر آتی ہے اب ریم کی طرف جاتے ہیں ریم کی کئی قسمیں ہیں DDR3, DDR4, DDR5 اسکے بعد ریم میں فریکوینسی ہوتی ہے 2600 mhz 3200 mhz جتنی زیادہ اتنی بہتر ہوگا نارمل لیول پر میں آپکو کہوں گا کہ آپ DDR4 لیں جس کی فریکوینسی تین ہزار سے اوپر ہو اور ریم کم از کم سولہ جی بی ہو بہترین بتیس جی بی ہے لیکن سولہ جی بی ٹھیک ٹھاک گزارا کرے گی اسکے بعد ہم سٹوریج کی بات کرتے ہیں سٹوریج دو طرح کی مشہور ہیں ایک تو ہارڈ ڈسک ہے جس میں میٹل ڈسک ہوتی ہے جو گھومتی ہے تو ڈیٹا ریڈ کیا جاتا یے دوسری ایس ایس ڈی ہوتی ہے اسکو سولڈ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں حرکت کرنے والا کوئی پارٹ نہیں ہوتا اسکی سادہ مثال آپ میموری کارڈ کی لے لیں جس طرح میموری کارڈ ایک سی ڈی کے مقابلے میں تیز ہوتا ہے ویسے ہی ایک سولڈ سٹیٹ ڈرائیو ہارڈ ڈسک ڈرائیو کے مقابلے میں تیز اور حجم میں کم ہوتی ہے ویڈیو ایڈیٹنگ ہو یا کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر اپنے سسٹم کی سپیڈ بڑھانا چاہتے ہیں تو ہارڈ ڈسک کے ساتھ ایس ایس ڈی لگوا لیں سوفٹویر اور ونڈوز آپ ایس ایس ڈی پر رکھیں باقی ویڈیوز گانے وغیرہ آپ ہارڈ ڈسک پر رکھ لیں ایڈیٹنگ کے لیے کیونکہ فاسٹ ریڈ رائٹ سپیڈ چاہیے تو ایس ایس ڈی ہر صورت میں لازمی ہے کم از کم 240gb ssd لگوائیں 500 gb ایک طرح سے سویٹ سپاٹ ہے جبکہ جتنا اوپر جائیں گے اتنا پیسے زیادہ ہوتے جائیں گے ایس ایس ڈی ہارڈ ڈسک کے مقابلے میں بہت مہنگی ہیں ایس ایس ڈی کی بھی کئی قسمیں ہیں جن میں nvme 2 بہترین سمجھی جاتی ہے Samsung, Gigabyte, Toshiba, Adata انکی ایس ایس ڈی اچھی ہوتی ہیں ایس ایس ڈی کے ساتھ آپ اگر ہارڈ ڈسک ڈرائیو لگوا رہے ہیں تو وہ ہارڈ ڈسک لگوائیں جو کم از کم 7200 rpm ہو گرافک کارڈ جس طرح گیمنگ گرافکل کام ہے ویسے ہی ایڈیٹنگ گرافکس کا کام ہے اور گرافک کے کام کے لیے گرافک کارڈ بھی ضروری ہے اکثریت لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوتا اب یہاں پر یہ بات ذہن میں رکھیں کہ گرافک کارڈ دو طرح کے ہوتے ہیں 1: Integrated 2: Dedicated لگ بھگ ہر پروسیسر کے ساتھ چھوٹا سا انٹیگریٹڈ گرافک کارڈ لگا ہوتا ہے کیونکہ کبھی کبھی انسان کوئی فوٹو ایڈٹ کر لیتا ہے یا ویڈیو دیکھتا ہے تو ظاہر ہے ویڈیو بھی گرافک کا کام ہے تو پروسیر کو انٹیگریٹڈ گرافک کارڈ کام دیتا ہے لیکن جہاں بھاری گرافیکل ورک ہو وہاں dedicated graphic card لازمی ہے گرافک کارڈ رینڈرنگ میں مدد کرتا یے بلکہ آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ ایڈیٹنگ کے دوران یہ پروسیسر کا چھوٹا بھائی ہوتا ہے کہ مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں اور اس دوران پروسیسر پر پڑا ہوا کافی سارا بوجھ یہ اتار کر خود اپنے ذمے لگا لیتا ہے اب گرافک کارڈ کیسا ہو کم از کم چار جی بی کا ہونا چاہیے لیکن چھ جی بی فیوچر پروف ہے گرافک کارڈ Nvidea کے مشہور ہیں حالانکہ اے ایم ڈی بھی گرافک کارڈ بناتا ہے لیکن میں Nvidea کو اے ایم ڈی پر ترجیح دونگا کیونکہ ایڈوبی پرمئیر پرو Nvidia کو زیادہ بہتر انداز میں سپورٹ کرتا ہے خاص طور پر Cuda Drivers خیر گرافک کارڈز میں کم از کم ماڈل نمبر ہزار ہونا چاہیے گرافک کارڈز کے کئی ماڈل ہیں 720, 730, 1060, 1660, 2060,2080 اس کے بعد ایک گرافک کارڈ کے بھی کئی ماڈل ہیں میں آپکو یہی کہوں گا کہ گرافک کارڈ وہ لگوائیں جو ہزار سے اوپر ماڈل نمبر والا ہو جیسے 1060 super کم از کم لگوائیں بہترین مڈ رینج میں 1660 super آجاتا ہے جبکہ فلیگ شپ رینج میں 2080ti کیا ہی کمال گرافک کارڈ ہے میں ایڈیٹرز کو یہی کہوں گا کہ آپ مڈ رینج سے شروعات کریں یعنی 1660 super

سے اب پچاس ساٹھ ہزار والے لیپ ٹاپس انٹی گریٹڈ گرافک کارڈز کے ساتھ ہی آتے ہیں اور ان میں آپ ڈیڈیکیٹڈ گرافک کارڈ لگوا بھی نہیں سکتے نا ہوتا ہے
اس لیے اگر آپ نے لیپ ٹاپ ایڈیٹنگ کے لیے لینا ہے
تو وہی لیں جس میں ڈیڈیکیٹڈ گرافک کارڈ لگا ہوا ہو مدر بورڈ آپکے پروسیسر کے حساب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے عام طور پر اے ایم ڈی کے پروسیسر ایک ہی طرح کی پن کے ساتھ آتے ہیں تو اس وجہ سے آپ ایک مدر بورڈ پر پروسیسر اپگریڈ بھی کر سکتے ہیں گیگا بائٹ بھی اچھے مدر بورڈ بناتی ہے اب بات کرتے ہیں کہ ایک اچھا مڈ رینج ویڈیو ایڈیٹنگ کمپیوٹر کتنے کا پاکستان میں ملے گا تو میں اپنے حساب مڈرینج سسٹم کا سامان بتاؤں تو ‌Ryzen 3600 (30+ pkr) Gtx 1660 Super (30k+ Pkr) Ram 16 gb ( 14k+ pkr) Motherboard ( 7k+ pkr) 240 gb ssd (10k pkr) یہ ریٹس اندازے کے طور پر ہیں جب سے وبا آئی ہے تب سے کمپیوٹر کا سامان مہنگا ہوگیا ہے اب بھی آپ یہ اندازہ لگا لیں کہ ایک اچھا کمپیوٹر جو فل ایچ ڈی ایڈیٹنگ مکھن کی طرح کرتا ہو وہ آپکو پاکستان میں کم از کم اسی ہزار روپے میں پڑے گا اسی لیے آپکو کہا تھا کہ ایڈیٹنگ امیروں کا کھیل ہے باقی اسی طرح کا لیپ ٹاپ آپکو کم از کم ڈیڑھ سے دو لاکھ میں پڑے گا اس وجہ سے میں تو یہی کہوں گا کہ ایڈیٹنگ کے لیے کمپیوٹر تب لیں جب آپکو یقین ہو کہ آپ نے بعد میں اس سے پیسے وصول کر لینے ہیں یا پھر آپ ابھی ایڈیٹنگ کمپیوٹر لینا چاہتے ہوں تو کم از کم عید تک رک جائیں باقی آپکے پاس جو بھی ہے بھلے آئی تھری لیپ ٹاپ ہے اسی پر ایڈیٹنگ کریں موٹروے نا سہی دھکے بھی سہی پر چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ